مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتائب حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں یمن کی مسلح افواج اورانصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کے اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں یمن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدام گزشتہ تقریباً بارہ برس سے یمنی عوام پر مسلط کیے گئے ظالمانہ محاصرے کا قانونی اور جائز جواب ہے۔
کتائب حزب اللہ عراق نے مزید کہا کہ یمن کا یہ جرات مندانہ فیصلہ محاصرے کے بدلے محاصرہ اور کشیدگی کے بدلے کشیدگی کی نئی تزویراتی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، جو یمن کی خودمختاری کے دفاع اور اس کے سلب شدہ حقوق کی مکمل بحالی کے عزم کا اظہار ہے۔
بیان کے اختتام پر گروپ نے خطے کی مزاحمتی قوتوں کے اتحاد اور یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ